Saturday, 27 July 2024, 09:22:13 am
وزیراعلی پنجاب کی بلوچستان کے عوام کوبلوچ یوم ثقافت پرمبارکباد
March 02, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچ بھائیوں اور بہنوں کو بلوچ یوم ثقافت کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ بلوچستان خوبصورت لوگوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دوسری ثقافتوں کی طرح بلوچ ثقافت پیار اور ملک سے محبت سے لبریز ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اصل میں پاکستان کی ترقی ہے۔