Tuesday, 08 October 2024, 07:26:37 pm
 
محکمہ جنگلات پنجاب نے کہوٹہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
September 05, 2024

پنجاب کے محکمہ جنگلات نے کہوٹہ کے علاقےThoha Khalsa میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔

''شجربرائے پاکستان'' شجر کاری مہم کے سلسلے میں یوم دفاع کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے'' شہدا کے نام پر ایک درخت لگائیں '' کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں ایک باضابطہ تقریب آج شام منعقد ہوگی جس میں پودے لگائے جائیں گے جنگلات ڈویژن کی طرف سے مفت پودے فراہم کئے جائیں گے اور کاشتکاروں کے باغیچوں کا اندراج کیا جائے گا۔