Monday, 16 September 2024, 11:59:10 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی متعلقہ محکموں کومتوقع سیلاب کے پیش نظر چوکس رہنے کی ہدایت
September 03, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متعلقہ محکموں کو شہری علاقوں میں متوقع سیلاب کے پیش نظر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں ڈیر ہ غازی خان کی انتظامیہ کو کوہ سلمان کے علاقے اورپہاڑی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے اور گلیوں اور محلوں سے نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں۔