فائل فوٹو
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں جنگلات کے تحفظ کے لئے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج (منگل ) کو لاہور میں سینئروزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس نے مصنوعی ذہانت اور ڈرونز کے استعمال کے ذریعے سالٹ رینج، چھانگامانگا، پیرووال اور غزارا فاریسٹ سمیت پنجاب کے پانچ بڑے جنگلات کی ڈیجیٹل نگرانی کرنے کے اقدام کی منظوری دی۔