پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد کرے گی۔
انہوں نے آج(اتوار) لاہور میں اخوت فائونڈیشن کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں کم لاگت والے گھروں کے منصوبے کا آغاز کردیاگیا ہے اورآئندہ برسوں میں اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ '' اپنی چھت اپنا گھر،، ملکی تاریخ کا سب سے کم لاگت والا عظیم الشان منصوبہ ہوگا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی کے جذبے کو سراہا ۔