Thursday, 26 December 2024, 03:51:53 pm
 
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
April 02, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ تمام معاملات پر مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے تمام تین ڈویژنز میں دانش سکولز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کی جاسکے۔ شہباز شریف نے عطا آباد اور ہارپوپن بجلی منصوبوں کی تکمیل پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت اور شمسی توانائی کو فروغ دینے کے لئے بھی لائحہ عمل کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔