Monday, 02 December 2024, 07:15:58 pm
 
پاکستان کی شام میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت پر حملے کی شدید مذمت
April 02, 2024

پاکستان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے میں قونصلردفتر کی عمارت پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاززہرہ بلوچ نے ایک بیان میں حملے کوشام کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی اور اس کی یکجہتی اورسالمیت کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قراردیا۔ترجمان نے کہاکہ حملہ بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ سفیروں اورسفارتخانوں پرحملے سفارتی تعلقات کے بارے میں انیس سواکسٹھ کے ویاناکنونشن کے بھی منافی ہیں۔ممتاززہرابلوچ نے کہاکہ اسرائیلی فوج کاغیرذمہ دارانہ فعل پہلے سے عدم استحکام سے دوچار خطے کی سنگینی کی صورتحال میں مزیدبگاڑکاباعث بنے گا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاکہ اسرائیل کو خطے میں اس کی مہم جوئی اور پڑوسی ملکوں پر حملہ کرنے اورغیرملکی سفارتخانوں کونشانہ بنانے کی غیرقانونی کارروائیوں سے روکا جائے۔ترجمان نے سوگوارخاندانوں کے اہلخانہ ،ا یرانی عوام اورحکومت سے پاکستان کی جانب سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔