فائل فوٹو
سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔
یہ منظوری آج(جمعرات) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ ماہ کی تیرہ تاریخ سے شروع ہونے والی تعیناتی کے دوران رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 ء کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے۔
کابینہ نےSUPRIO ڈیم، خدا بخش واہ خیرپورNATHAN شاہ اور رائس کینال ڈویژن کی مرمت کے کام کی منظوری بھی دی۔
اجلاس کے دوران کراچی ، حیدر آباد اور جام شورو کے ترقیاتی اداروں کے لئے گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔