پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا چوتھا سہ فریقی اجلاس کل بیجنگ میں منعقد ہو گاوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Wang Wenbin نے آج بیجنگ میں کہا کہ تینوں وزرائے خارجہ افغان امن مفاہمتی عمل، انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ترجمان نے کہا کہ چین، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی زرائے خارجہ کا اجلاس باہمی اعتماد میں اضافے اور تعاون کے فروغ کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔