خیبرپختونخوا ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے صوبے کی بہتری کیلئے چھ ارب روپے کی مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری پشاور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے زیر قیادت ایک اجلاس میں دی گئی۔منظور کی گئی سکیموں میں صحت، زراعت، بجلی اور داخلہ سے متعلقہ منصوبے شامل ہیں۔