تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا شاخ کے صدر پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نو مئی کے پر تشدد واقعات اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی بھی مذمت کی۔پرویز خٹک نے کہا کہ انہوں نے فی الحال پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔