Friday, 22 November 2024, 02:05:44 pm
 
عالمی برادری افغان عوام کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں، وزیرخارجہ
September 02, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی ضرورت سے نمٹنے اور اقتصادی استحکام میں تعاون کے لئے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

وہ اپنے آسٹریا کے ہم منصب الیگزینڈر Schallemberg سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے سکیورٹی کی صورتحال مستحکم کرنے، امن بحال رکھنے اور افغان مہاجرین کی ممکنہ ہجرت کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستانی نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا اور افغانوں کے تحفظ اور سلامتی کیلئے افغان عملے کے مشترکہ سیاسی حل پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چالیس سال سے جاری تبادلے کے حل کیلئے یہ ایک تاریخی موقع ہے اور اس وقت بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام اور تعمیری سوچ کے ساتھ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ باہمی ملاقاتوں اور رابطوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین تمام شعبوں میں رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعلان کیاآسٹریا کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے آسٹریا کے باشندوں اور دوسرے لوگوں کو نکالنے میں مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔