فرانس کے 24 ٹی وی چینل نے پنجشیر میں پاک فضائیہ کی کاروائی کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کی جعلی خبر کو بے نقاب کیا ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے آج(ہفتہ)ایک ٹویٹ میں فرانس 24 چینل کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی پاکستان کے خلاف بھارتی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ویڈیو میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریپبلک ٹی وی چینل نے ہستی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے پنجشیر پر طالبان کے قبضے کے بعد پاک فضائیہ کے حملوں کی جھوٹی رپورٹ جاری کی۔فرانسیسی 24 ٹی وی کے میزبان نے کہا کہ اس خبر میں استعمال کی گئی فوٹیج دراصل ایک ویڈیو گیم سے لی گئی تھی۔