اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست میں بدلنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔
آج(ہفتہ) فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس جیسے منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ اور کم مراعات یافتہ طبقوں کو غربت سے نکالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ملک میں پیداوار بڑھانے اور معیشت کو بہتر بنانے کی بجائے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹس پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وباء سے نمٹنے کیلئے دنیا وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی تعریف کررہی ہے۔