مزاحیہ اداکار ،میزبان اور ٹیلی ویژن اور سٹیج کی ممتاز شخصیت عمر شریف کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔
وہ 19اپریل 1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
عمرشریف نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1974میں انیس سال کی عمر میں سٹیج پر اداکاری سے کیا۔
ان کے بعض مقبول مزاحیہ ڈراموں میں ''بکرا قسطوں پے'' اور ''بڈھا گھر پے ہے'' شامل ہیں۔
عمرشریف کو 1992 میں بہترین ہدایت کار اوراداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وہ واحد اداکار ہیں جنہیں ایک سال میںچار نگار ایوارڈز سے نوازا گیا۔انہوںنے تین گریجوایٹ ایوارڈز اور تمغہ امتیاز بھی حاصل کیا۔
عمرشریف طویل علالت کے بعد دو ہزار اکیس میں آج کے روز جرمنی میں انتقال کرگئے۔