Thursday, 26 December 2024, 03:38:20 pm
 
ضلع خیبرمیں شہید ہونے والے کیپٹن کی نمازجنازہ اداکردی گئی
December 02, 2024

ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید کی نماز جنازہ رات لاہور میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیراعظم محمد شہبازشریف،کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا ، اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پروزیراعظم نے شہید کیپٹن زوہیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بہادری سے خوارج کا مقابلہ کرنے پر شہید کیپٹن زوہیب الدین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔