Thursday, 26 December 2024, 03:44:14 pm
 
وزیراعظم نے 53 ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کو مبارکباد دی ہے
December 02, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے جدت اور نئے طریقے اپنا کر کامیابی حاصل کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کے نظریے، شعور اور دانشمندی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی غیر معمولی ترقی اور خوشحالی پر فخر ہے جو شیخ زید بن سلطان النہان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے متحدہ عرب امارات کا ثابت قدم بھائی اور اہم شراکت دار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔