حکومت نے ریاست کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے میں ملوث مجرموں کی نشاندہی کیلئے ایک مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔
مشترکہ ٹاسک فورس جعلی اور گمراہ کن خبریں بنانے اور پھیلانے میں ملوث انفرادی گروپوں اور تنظیموں کی نشاندہی کرے گی۔
مشترکہ ٹاسک فورس دہشت گردی اور توڑ پھوڑ کے حالیہ واقعات اور ریاست کو باالعموم اور خاص طور پر سکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کے لئے بدنیتی پر مبنی مہم کے نتیجے میں تشکیل دی گئی ہے۔
متعدد ملکی اور غیر ملکی میڈیا پلیٹ فارمز کو من گھڑت، بے بنیاد اور اشتعال انگیز خبروں کے ارتکاب کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جو ریاستی اداروں کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب میں ملوث کر رہا ہے۔
مہم کا مقصد ملک میں امن و امان کی سنگین صورتحال پیدا کرنا اور مخصوص سیاسی مفادات کیلئے صوبائیت اور نسلی دراڑ کو ہوا دینا ہے۔
مشترکہ ٹاسک فورس دس دنوں کے اندرسفارشات پیش کرے گی اور مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔