Friday, 26 April 2024, 11:19:47 am

مزید خبریں

 
عالمی برادری کشمیری صحافیوں کو بھارتی ظلم و جبر سے چھٹکارا دلائے:کے ایم ایس
March 03, 2021

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کالے قوانین کے تحت صحافیوں کی گرفتاریاں مودی کی سربراہی میں بھارتی حکومت کی ذرائع ابلاغ پر قدغن لگانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس کو مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں لاک ڈاﺅن کے نفاذ کے بعد صحافیوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ کشمیری صحافیوں کو بھارتی ظلم و جبر سے چھٹکارا دلایا جائے۔