Saturday, 27 July 2024, 04:44:34 am
شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم منتخب
March 03, 2024

شہبازشریف پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار شہبازشریف نے دو سو ایک ووٹ حاصل کیئے۔یہ دوسرا موقع ہے کہ شہبازشریف ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔بعد میں شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے ڈیسکوں پر گئے اوران کا شکریہ اداکیا۔