کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاح کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کی حق خودارادی کی تحریک کو کچلنا ہے۔
غلام محمد صفی نے کراچی میں کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنی فوج کو مقبوضہ وادی میں کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
بھارت کے غیرقانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے ضلع کپواڑہ میں انفارمیشن ایکٹ کے تحت اراضی کے ریکارڈ کی تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
اس سے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ ممکنہ طورپر باہر سے آنے والوں کو غیر قانونی طورپر زمین کی منتقلی اور دیگر بدعنوانیوں کوچھپانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
یہ اقدام سنٹرل انفارمیشن کمیشن اور جموں وکشمیر ٹرانسپرنسی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے اراضی کے اعدادوشمار تک ضروری رسائی کے حوالے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔