Friday, 04 April 2025, 04:19:17 pm
 
غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے77 فلسطینی شہید
April 03, 2025

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے کم از کم ستتر فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ ماہ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے اب تک گیارہ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کو مزید حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے اس کے مختلف علاقوں پر قبضہ کررہا ہے۔

اس سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فوج بفرزون میں مزید علاقے شامل کرنے کیلئے غزہ کے علاقوں پر اپنا قبضہ بڑھائے گی۔