دفاعی ماہرین نے ہوائی جہاز کے مختلف حادثات کے بعدبھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیارات پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ۔
بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ ریاست گجرات کے ضلع جام نگر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو پیش آنے والے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔
گزشتہ مہینے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن گر کر تباہ ہوئے تھے جن میں ایک لڑاکا جیٹ جیگوار بھی شامل ہے۔
نومبر دو ہزار چوبیس میں بھی ایک MIG-29 لڑاکا طیارہ اترپردیش میں آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
دفاعی ماہرین نے ہوائی جہاز کے مختلف حادثات کے بعدبھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیارات پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور بدعنوانی کے باعث بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا شکار ہے۔