Tuesday, 16 April 2024, 06:13:32 pm
کامیاب جوان پروگرام کے دائرہ کار کو دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے، عثمان ڈار
July 03, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے انہیں روزگار کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔

ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کامیاب جوان پروگرام کے دائرہ کار کو دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے اور حکومت نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں ادائیگیوں کا طریقہ کار تیز کر دیا ہے۔معاون خصوصی نے گلگت بلتستان کی ایک بے روزگار خاتون کی کامیابی کی کہانی بھی سنائی جس نے کامیاب جوان پروگرام سے قرض لینے کے بعد اپنا ڈیری کا کاروبار شروع کیا۔عثمان ڈار نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے کاروبار کا فزیبلٹی منصوبہ تیار کریں کیونکہ حکومت نے انہیں مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے رواں مالی سال کیلئے ایک خطیر رقم مختص کی ہے۔