آج باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولا میں سڑک پر بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت تین افراد شہید ہوگئے اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر صدر آصف علی زرداری نے بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے دہشتگردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔