اوسلو میں جاری ناروے کپ میں پندرہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی پاکستانی ٹیم ناروے کے VAREGGفٹبال کلب کو تین گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
ادھر پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ میں سترہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے کیٹگری مقابلوں میں ناروے کے FORD IL کلب سے سیمی فائنل میں ہار گئی ہے۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام میچوں میں چھبیس گول کئے اور اس کے خلاف صرف پانچ گول ہوئے۔