فائل فوٹو
سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا جو کہ صاف اور سرسبز توانائی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج (ہفتہ) کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
وزیراعلی نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت حکومت تقریباً دو لاکھ گھروں کو سولر پینل مہیاکرے گی جس سے بجلی کی قلت اور بجلی کے بلوں کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔