Monday, 16 September 2024, 11:57:19 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
September 03, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، شمالی مشرقی و جنوبی بلوچستان اوربالائی و جنوبی اور مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد اورلاہور چوبیس ڈگری سینٹی گریڈکراچی ستائیسپشاور پچیسکوئٹہ بائیسمظفرآباد اکیس

گلگت اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ ،شوپیاں اور بارہ مولہ مطلع ابر آلود رہنے ، تیز ہوائیں چلنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ LEHمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ، شوپیاں اوربارہ مولہ میںپندرہ ،LEH اوراننت ناگ چودہ اور جموں پچیس ڈگری سینٹی گریڈ۔