Saturday, 21 December 2024, 09:26:41 pm
 
تمام مسائل مذاکرات کی میز پر حل کئے جاسکتے ہیں ،گورنر پنجاب
December 14, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہر مسئلہ مذاکرات کی میز پر حل کیا جا سکتا ہے۔

لاہور میں پیپلز لائرز فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آئینی بنچ کی تشکیل میں کردار کو سراہتے ہوئے اسے شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کی تکمیل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشی عناصر کا راستہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے ہے۔

گورنر نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے پیپلز لائرز فورم کے کردار کی تعریف کی۔