بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے اذیت ناک تشدد کے طریقوں کے باعث ہزاروں کشمیری زندگی بھر کےلئے اپاہچ ہوگئے ہیں۔
خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی جاری رپورٹ میں کہاگیاہےکہ بھارتی فوج کے انتہائی اذیت ناک طریقوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو مفلوج کرنے کے بھارتی حکومت کے غیر انسانی عمل کا نوٹس لے۔