وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے اور صوبوں کے درمیان رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا موثر رابطوں کیلئے نیشنلFusion سنٹر قائم کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیکٹا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ نیکٹا میں اصلاحات کی گئی ہیں او ر اس کا بنیادی کردار بحال کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پی ٹی اے کے تعاون سے ان کے اکائونٹ بلاک کرنا بھی شامل ہے۔