بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے ہر طرح کے خطرات کیخلاف مادر وطن کی علاقائی سا لمیت اور خود مختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق کے دورے کے دوران کیا۔
پاک فوج کے سربراہ نے مخالفین کی طرف سے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر بری فوج کے سربراہ مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے بریفنگ دی گئی۔
بری فوج کے سربراہ نے ٹریننگ کے معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو بھی سراہا۔