Friday, 22 November 2024, 04:51:14 am
 
یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائے گا
February 04, 2021

یوم یکجہتی کشمیر کل(جمعہ ) منایا جائیگا جس کا مقصد پاکستانی قوم کا کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے ۔

یہ دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے خلاف بھارت کے سنگین مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے بھی یاد رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان آزاد جموں وکشمیر میں کوٹلی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ملک بھر میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔ اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یکجہتی واکس کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل اور دوسرے اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی ۔ ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن اور نجی ٹی وی چینلز بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے ۔