Tuesday, 03 December 2024, 03:39:27 pm
 
محمد شہبازشریف نے وزیراعظم کا حلف اٹھالیا
March 04, 2024

محمد شہبازشریف نے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب میں ان سے حلف کیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی اور ارکان پارلیمنٹ سمیت دوسرے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

بعد میں وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے وزیراعظم آفس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور مسلح افواج کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔سبکدوش ہونیوالے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی وزیراعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔