Wednesday, 15 January 2025, 03:09:52 pm
 
سندھ حکومت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا
May 04, 2023

سندھ حکومت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔یہ فیصلہ کراچی میں داخلہ امور کے بارے میں سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس برائی کو روکنے کیلئے پولیس والدین اور نجی سکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔داخلہ امور کے بارے میں قائمہ کمیٹی نے پولیس کے مختلف شعبوں میں خواتین کی بھرتی کی تجویز دی۔