Saturday, 18 May 2024, 12:21:50 pm
آرمی چیف نے کھیلوں میں عامر خان اور شاہ زیب رند کی کامیابیوں کو سراہا
May 04, 2024

معروف باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس کے چیمپئن شاہ زیب رند نے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کھیلوں کے شعبے میں دونوں کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پران کی تعریف کی اورپاکستان کے نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث ان پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا۔