Saturday, 27 July 2024, 05:19:18 am
وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتی رہے گی، عطاء تارڑ
May 18, 2024

اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلاامتیاز خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور آئین کے مطابق ان کی فلاح وبہبود کے لئے وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کے بارے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت ریاستی اداروں اور سرکاری املاک کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔