Saturday, 27 July 2024, 08:44:06 am
پاکستان کا امن و سلامتی کے فروغ کے لئے سائنسی ترقی کے اہم کردار پر زور
May 18, 2024

پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کو سائنسی معلومات آلات اور سازوسامان کی فراہمی سمیت ٹیکنالوجی کی منتقلی تک مساوی اور منصفانہ رسائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے امن و سلامتی کے فروغ کے لئے سائنسی ترقی کے اہم کردار پر زور دیا۔عثمان جدون نے ایٹمی ٹیکنالوجی خلائی تحقیق اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ترقی و استحکام کے لئے سائنسی ایجادات سے فائدہ اٹھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔