سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایک سوپندرہ ارب روپے سے زائدمالیت کے دس منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔یہ منظوری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔یہ منصوبے زراعت، توانائی، صحت ،اعلیٰ تعلیم، ہائوسنگ، سائنس وٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ ، مواصلات، آبی وسائل ،صنعتی اورتجارتی شعبوں سے متعلق ہیں۔