گرین پاکستان ٹورازم نے کالام کے جنگلات میں صفائی مہم کا انعقاد کیا ہے۔
صفائی مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ، مقامی افراد اور طلبا کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔
مہم کا مقصد خوبصورت علاقے میں سیاحت کی بحالی، تحفظ اور فروغ دینا ہے۔
گرین پاکستان ٹورازم کی جانب سے تخت بائی، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، دیر اور چترال سمیت مختلف علاقوں میں بھی بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں۔