Thursday, 31 October 2024, 01:07:16 am
 
پاکستان ، چین انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کا نیا دور شروع کرنے کیلئے تیار ہیں،شزہ فاطمہ
July 04, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں تعاون کا نیا دور شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔بیجنگ میں یورو ایشیاء ڈیجیٹل اکانومی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے نے حالیہ برسوں میں شاندار ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل معیشت ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل معاشرے کے قیام کیلئے کام کررہی ہے۔