Wednesday, 22 January 2025, 6:25:06 am
 
حکومت نے بجلی کے یکساں نرخ کے نئے نظام کی منظوری دیدی
January 15, 2025

حکومت نے ملک میں صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقتصادی زونز اورانڈسٹریل سٹیٹس کے لئے بجلی کی فراہمی اوریکساں نرخ کے نئے نظام کی منظوری دی ہے ۔

یہ منظوری توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے کی۔

اجلاس میں انڈسٹریل اسٹیٹس اور خصوصی صنعتی زونز اور ان کی انتظامیہ کو سیلف کنکشن، بل وصولی اور دیگر امور کے لئے سنگل پوائنٹ پاور سپلائی کی اجازت دی گئی۔

نئے نظام کے تحت خصوصی اقتصادی زونزاور انڈسٹریل اسٹیٹس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکاروں کی مداخلت ختم ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں مخصوص آپریشنز اور انتظامی طریقہ کارتیار کیاجارہاہے جس پر پاور

ڈویژن اور نیپرا اگلے تین ماہ میں عملدرآمد شروع کردیںگے۔

اب زون ڈویلپرز کو زونز میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے کسی اضافی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی۔