Friday, 22 November 2024, 07:24:10 pm
 
کشمیریوں نے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کو مسترد کردیا ہے، وزیرخارجہ
August 04, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں طرف مقیم کشمیریوں نے کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کو مسترد کر دیا ہے۔

بدھ کی شام اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے پانچ اگست2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لینا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دلی کی حکومت میں ہندوتوا اور آر ایس ایس کے نظریئے کے فروغ کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور وہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ بھارت مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر رضامند ہے یا نہیں۔کشمیری عوام کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کو یقین دلایا کہ پاکستان ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی اخلاقی' سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔