معروف گلوکار اخلاق احمد کی پچیسویں برسی اتوار کو منائی گئی۔
وہ آٹھ مئی 1940ء کو پیدا ہوئے اور 1970ء میں فلم پازیب کے فلمی گانوںساتھ اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ وہ 1970ء اور 1980ء کی دہائی کے ایک مشہورگلوکار تھے۔
فلم بندش میں ''سونا نہ چاندی نہ کوئی محل '' اور فلم چاہت میں ''ساون آئے ساون جائے'' ان کے سپرہٹ گیت تھے۔
اخلاق احمد نے 1973ء سے 1988ء تک 86فلموں کیلئے تقریباً 117 گیت گائے۔
وہ 1999ء میں آج کے روز لندن میں انتقال کر گئے۔