Friday, 13 September 2024, 07:32:59 am
 
سندھ حکومت کا شمسی توانائی منصوبے کے تحت دولاکھ گھرانوں کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ
August 04, 2024

سندھ حکومت شمسی توانائی منصوبے کے تحت دولاکھ گھرانوں کو سولر پینل فراہم کرے گی۔

یہ بات سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں ایک نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بجلی کے جاری بحران اور بلوں کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ماحول دوست توانائی کی جانب ایک قدم کے طور پر شمسی توانائی منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔

وزٰراعلیٰ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف اخراجات بلکہ کاربن کے اخراج میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔