Sunday, 24 November 2024, 06:42:01 pm
 
چین نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں
September 04, 2021

File Photo

چین نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت ابھی قائم ہونی ہے اور ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان WANG-WENBINنے بیجنگ میں اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں چینی سفارتخانہ چین افغان روابط کا ایک اہم ذریعہ ہے اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین توقع رکھتا ہے کہ تمام افغان دھڑے اپنے عوام کی امنگوں اور عالمی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے ،ایک جامع سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں گے اور دانشمندانہ داخلی اور خارجہ پالیسیاں تشکیل دیں گے۔