Friday, 18 April 2025, 01:57:42 pm
 
غزہ مقتل گا ہ بن چکا، شہریوں پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں،انتونیو گوتریس
April 09, 2025

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ غزہ ایک مقتل بن چکا ہے جہاں شہریوں پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے جس سے محصور علاقے کے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جبکہ اسرائیل نے غزہ کے لئے ہرقسم کی امداد تک رسائی روک رکھی ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے چھ ذیلی اداروں کے سربراہوں نے عالمی سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کیلئے خوراک اور دیگر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیں۔