Saturday, 19 April 2025, 05:40:26 am
 
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید پچیس فلسطینی شہید ہوگئے
April 13, 2025

غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید پچیس فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔

ادھر اسرائیل نے غزہ کے بیشتر حصوں پر حملوں کے سلسلے کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر رفاہ کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے نواحی علاقے سے اس کا زمینی رابطہ منقطع کردیا ہے۔