Thursday, 31 October 2024, 01:07:15 am
 
حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے، وزیرمملکت توانائی
September 04, 2022

توانائی کے وزیر مملکت محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کےباوجود حکومت بجلی کے بلوں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کےلئے کام کررہی ہے۔

 انہوں نے ریڈیو پاکستان کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم نے 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سے استثنیٰ دے دیا۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے زیر صدارت حالیہ اجلاس میں دس ہزار میگاواٹ پر مشتمل شمسی توانائی کے منصوبے کو مکمل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ مہنگے ڈیزل اور فرنس آئل کے درآمدی بل کو کم کیا جاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انفرادی سطح پر شمسی توانائی کی پیداوار پر کوئی پابندی نہیں ہے۔