Saturday, 21 December 2024, 05:02:46 pm
 
ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اداروں کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری
October 04, 2024

انسداد بجلی چوری مہم ،ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈان میں ملک بھر سے اب تک 119 ارب، 5 کروڑ اور 79 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ 85 ہزار 572 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

24ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 1 ارب اور 48 کڑور روپے سے زائد رقم وصول کی

24ستمبر سے 2 اکتوبر کے کے دوران متعلقہ اداروں نے 242 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔